استنبول : ترکی میں داعش سے تعلق کے شبے میں دو پاکستانی اور ایک برطانوی شہری گرفتار کرلیاگیا۔ ایک برطانوی شہری ہے، عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک حکام نے استنبول سے گرفتار داعش کے تین ارکان کی تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔ سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق تین میں سے دو کا تعلق پاکستان سے ہے۔
مذکورہ ملزمان کواستنبول میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد استبول پولیس نے آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری حسن کوضلع فتح کے ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔
تمام ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر کے آغاز میں ترک حکومت نے نواسی ممالک سے تعلق رکھنے والے ستائیس سومشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جنہیں ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔