نوابشاہ : بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم نے مخالفین پرمبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے تین وارڈز کا رزلٹ چیلنج کردیا، نوابشاہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف پولنگ اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی کی، پولیس مظاہرین کوروکنے کی کوشش کرتی رہی ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کرائی ہے 3 وارڈ میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
زونل آفس نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے میڈیا کوبتایا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اکثر فارم 11 میں پریزائیڈنگ آفسروں کے دستخط ہی نہیں ہیں وارڈ 19۔20 اور 24 میں ووٹوں کی گنتی کے دوران انتظامیہ نے پولیس کی مدد کے ساتھ بیلٹ بکس اُٹھا کر لے گئے ہم اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ان وارڈوں پر دوبار پولنگ کرائی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بیلٹ باکس اٹھا کرگاڑیوں میں لے گئی ایم کیو ایم کی جانب سے مبینہ دھاندلی کا الزام پی پی پر عائد کیا گیا ہے ۔
نوابشاہ کے وارڈ نمبر انیس ،بائیس اور چوبیس کے رزلٹ پر ایم کیو ایم نے تشویش کے باعث ایم کیو ایم امیدواروں نے رزلٹ چیلنج کردیا۔