جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

داعش میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : داعش میں بھرتی کیلئے پاکستان سے نوجوانوں کو افغانستان بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کر لی۔ محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہاجر کیمپوں سے افغانستان جانے والوں کی تعداد چالیس سے پچاس کے درمیان ہے۔

ان نوجوانوں کو تیس سے پچاس ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ،ان نوجوانوں کی برین واشنگ افغانستان میں کی جاتی ہے، اور وہاں ان کو اسلحہ چلانے کی بھی تر بیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیمیں داعش سے الحاق کر رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان اورافغانستان میں داعش کے لئے بھرتیوں کے امیر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق داعش نے ھال ہی میں اپنی 53 ویں سی ڈی جاری کی ہے جو عربی زبان میں ہے، اس سی ڈی میں پیرس حملے کی ویڈیو اور اس طرح کی دیگر پروپیگنڈا ویڈیوز موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق 40 سے 50 لڑکے شمشٹو مہاجر کیمپ سے نکل کر افغانستان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر طالبان کمانڈرز نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی ہے مذکورہ رپورٹ پنجاب حکومت کے ۔ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سیکیورٹی کی ہے اور اس کی نقول متعلقہ حکام تک پہنچادی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں