ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرکے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہورمیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو ہزارسولہ کا پہلامقدمہ درج کر لیا، جس کے مطابق نعیم جولائی دو ہزار پندرہ سے عمیر نامی شخص کی فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف عمیر کی جانب سے شکایت پر کاروائی کی گئی۔

نعیم فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بھی بناتا تھا، ایف آئی اے حکام نے سال دو ہزار سولہ کو سوشل میڈیا کرائم کےخلاف کریک ڈاؤن کا سال قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں