منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف زرداری کی نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ تین فروری کو سنایا جائے گا، وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پانچوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری ریفرنس کیس کی سماعت نیب عدالت میں ہوئی، عدالت نے سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ تین فروری تک محفوظ کرلیا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت سے استدعا کی ہے آصف زرداری کو بری کیا جائے، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراستثنٰی کی درخواست کی ہے، عدالت جب بھی حکم دے گی، آصف زرداری پیش ہوں گے۔

- Advertisement -

کیس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں سابق صدر کی مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سترہ سال سے آصف زرداری کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا، انھیں بری کیا جائے۔

نیب کے وکیل اکبر تارڑ نے کہا کہ ہم درخواستوں کی مخالفت نہیں کرتے، اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے کہ بریت کی درخواستوں کا اثر مقدمے پر ہوگا یا نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں