اسلام آباد میں بیس اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار مہمان خصوصی تھے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلام آباد میں نئے اے ایس پیز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ٹریننگ سینٹر نیشنل پولیس اکیڈمی میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
تقریب میں عملی تربیت مکمل کرنے والے اے ایس پیز نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلی افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں عملی میدان میں اترنے والے افسران نے اپنے حلف سے وفاداری اور لوگوں کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پرعملی تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔