جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عاصم حسین مزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ڈاکٹرعاصم کو چودہ روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا، دوران سماعت ڈاکٹر ایس ایم ہارون کی رپورٹ تفتیشی افسر نے عدالت میں پڑھکر سنائی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو سائیکو تھراپی اور ایم آرآئی کرانیکی ضرورت ہے۔

وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ نیب ریسرچ رپورٹ کوبنیاد بناکر تفتیش کررہی ہے، نیب اور رینجرز کے الزامات ایک جیسے ہیں،جے آئی ٹی کے الزامات دہرائے جارہے ہیں۔ وکیل صفائی نے الزام عائد کیا کہ انہیں حراساں کیا جارہاہے۔

- Advertisement -

دوران سماعت نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ اسی فیصد تفتیش مکمل ہوگئی پندرہ روزہ ریمانڈ دے دیں،عدالت نے ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ اوراہلخانہ بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین پر اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، منی لانڈرنگ اور سرکاری زمین پر قبضے کے الزامات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں