پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خاتون رپورٹر سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کرس گیل پر 10ہزار ڈالرز کا جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل کو بگ بیش لیگ کے دوران خاتون رپورٹر سے پسندیدگی کا اظہار مہنگا پڑگیا، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر گیل پر دس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بگ بیش لیگ کے دوران کرس گیل نے منفرد انداز اپنایا، ویسٹ انڈین کھلاڑی بگ بیش لیگ کے میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرکے آئے اور بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں میلبورن اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سپورٹس چینل کی خاتون رپورٹر کیساتھ براہ راست ٹی وی پر فلرٹ کرنے پر کرس گیل کو شدید تقید کا سامنا ہے۔

خاتون رپورٹر ان سے جارحانہ اننگز کا پوچھتی رہیں اور گیل خاتون کی آنکھوں کی تعریف کرنے لگے اور اسے ڈیٹ پر چلنے کیلئے کہا ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا آپ شرمائے مت ، تاہم خاتون نے اس سوال کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کی اس حرکت کے بعد مذکورہ سپورٹس چینل نے آئندہ سے ان کیساتھ کسی قسم کا بھی انٹرویو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرس گیل کے انٹرویو نے سوشل میڈیا پر تو دھوم مچادی لیکن کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی ٹیم نے انٹرویو کا نوٹس لیا اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دس ہزار آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کرس گیل نے بگ بیش لیگ کے میچ میں 15گیندوں پر41رنز بنائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں