تازہ ترین

انقرہ:یورپ جانے کے مزید34خواہش مند سمندرمیں ڈوب کر ہلاک

انقرہ: یورپ جانے کی خواہش میں مزید چونتیس مہاجرین سمندر کی قاتل لہروں کا شکار بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک ساحل سے کم از کم تینتالیس افراد کی لاشیں ملی ہیں، ڈوبنے والے بدقسمت تاریک وطن سمندر کے راستے یونان پہنچنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوئے۔

مبینہ طور پر مہاجرین کی کشتیاں یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں سمندری لہروں کا شکار بنیں، پناہ گزینوں کی لاشیں ترکی کے ایوالک اور دکیلی کے ساحل سے ملی ہیں، مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

ترک حکام کے مطابق کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ڈوبنے والے آٹھ افراد کو بچالیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ سال بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تین ہزار سات سو اکہتر افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -