جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی:ڈیفنس میں پولیس مقابلہ، 4دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی ایچ اے فیز ون میں ڈیفنس پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم جماعت کے چار دہشت گرد گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان دستی بم حملوں سمیت فرقہ وارانہ کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ فیز ون میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ساوتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار دہشت گردوں حنیف عرف کالا اشرف علی عرف بھولو رحمت اللہ اور زاہد حسین کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد ڈیٹو نیٹر بال بیرنگ اور چار پستول برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد لی مارکیٹ کے قریب جوئے کے اڈے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہے جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ شہر میں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں مخالف فرقے کے چھ افراد کو قتل کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جانب یوپی موڑ کے قریب ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے خوب درگت بنا کر ڈاکو کو پولس کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں