جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی لانچنگ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سپر لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز کی لانچنگ آج نینشل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہی ہے، جس میں دلوں کے بادشاہ کی دھواں دار انٹری ہوگی اورنامور گلوکار بھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ہونے جارہا ہے، پاکستان سپرلیگ کی سب سے مضبوط اور بہترین ٹیم کراچی کنگز کے ستارے جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جگمگائیں گے، کراچی والوں نے تمام پاسز ہاتھوں ہاتھ لے لیے، نیشنل اسٹیڈیم میں پبلک کی انٹری آج شام چار بجے سے ہوگی۔

کراچی کنگز کی شاندار لانچنگ تقریب میں علی عظمت ،فاخر، اور علی حیدر، سلیم جاوید ،حسن جہانگیر سمیت دیگر نامور گلوکار بھی پر فارم کریں گے فہد مصطفی، اقرار الحسن اور وسیم بادامی تقریب کی میزبانی کریں گے۔

- Advertisement -


The grandest event of cricket will take place… by arynews

دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغامات میں کراچی کنگز کی ٹیم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

گورنرسندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کادل ہے ، سلمان اقبال اور اے آر وائی نے کراچی والوں کا دل خوش کردیا ہے، کراچی کنگز کی جرسی پہننے کا مقصد خوشی کا اظہار ہے۔

نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی والے ہیں، کراچی والوں کادل سلمان اقبال نے جیتا ہے، کراچی کنگز نام کی طرح دلوں پر راج کرے گی اور پاکستان سپر لیگ کا فاتح ہوگی۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، اس کو اجاگر کرنا ہے، کراچی والوں دنیا کو بتانا ہے کراچی کی رونقیں واپس آرہی ہیں اور ہر کراچی والا کپتان ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کیلئے دیگر رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی ٹیم کی جیت کے یقین کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں