جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایران کا سعودی عرب پریمن میں ایرانی سفارتخانے پر بمباری کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

صنعاء:‌ایران اور سعودی میں تعلقات کشیدہ ہے ، ایران نے یمن میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کردی جبکہ سعودی عرب نے حملے کی تردید کی ہے۔

یمن کے شہر صنعاء میں ایرانی سفارتخانے پر حملے میں ایک گارڈ شدید زخمی ہوا جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ اٹھائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب پر سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے والے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی عرب نے ایران کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ اس کی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں