جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے چونتیس ملکی اتحاد سے تعاون کی یقین دہانی کرادی، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں، سرتاج عزیز نے کہا کہ چونتیس ملکی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ رضاکارانہ ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم نوازشریف کو اسلامی اتحاد کی تفصیلات بتائیں، وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

مشترکہ اعلامیے میں انتہا پسندی کے خلاف علاقائی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں علاقائی امور سمیت سیاسی عسکری اور اقتصادی تعلقات پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا، اعلامیے میں بتایا گیا کہ عادل الجبیر نے وزیراعظم کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر آگاہ کیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سیاسی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُترے تو انہیں سرتاج عزیز نے خوش آمدید کہا، سعودی وزیر خارجہ ایئرپورٹ سے جی ایچ کیو پہنچے، جہاں اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مُلاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عادل الجبیر نےعلاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف اوردہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا, جی ایچ کیو کے بعد سعودی وزیر خارجہ وزیر اعظم سے مُلاقات کیلئے پہنچے، چالیس منٹ کی بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور اور چونتیس مُلکی اتحاد پر بات ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں