جمعہ, جون 20, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ڈی جے بٹ پر متفق ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد ڈی جے بٹ نے ن لیگ کی تقریب میں بھی اپنی خدمات پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے لودھراں سے لاہور تک ریلوے کے ڈبل ٹریک کا افتتاح کیا ، ریلوے ٹریک کی افتتاحی تقریب میں ن لیگ نے ڈی جے بٹ کی خدمات حاٖصل کیں، ڈی جے بٹ نے رائے ونڈ اور لودھران کے درمیان ڈبل ٹریک ریلوے کی تقریب میں اپنے ساونڈ سسٹم کی خدمات پیش کی۔

ڈی جے بٹ نے کہا کہ سرکاری ہو یا نجی اصل چیز کام ہے، ساتھ ہی انھوں نے اے آر وائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جے بٹ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں