کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے نئے سال کا پہلا تحفہ دیا۔
افسوس اس بات کا ہے کہ انہوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما میرمنور تالپور کے خلاف مقدمے پر آصف زرداری برہم ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دوہزار سولہ کا پہلا تحٖفہ دیا ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میر منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دو ہزار پندرہ میں اسی طرح ڈاکٹر عاصم پرمقدمات درج کرا کرتحفہ دیاگیاتھا۔ سابق صدرکاکہناتھاکہ مقدمات میں اب تک کچھ ثابت نہیں کیاجاسکا۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! ماضی میں بھی مظالم کامقابلہ کیااوراب بھی کرینگے۔
افسوس تو صرف یہ ہےکہ آپ نےماضی سےکوئی سبق نہیں سیکھا۔آصف زرداری نے کہا کہ ماضی میں پی پی کیخلاف مقاصدحاصل کرنیوالے کامیاب رہے اورنہ ہونگے۔