لاہور: حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم عثمان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔ قتل کو ڈکیتی بنانے والے مجرم نے جرم کا اعتراف کر لیا، عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے والے عثمان نے جرم قبول کر لیا، عثمان نے کہا کہ دوسری شادی نہیں کر نی۔ بس دماغ گھوم گیا تھا۔ غصہ آیا اور بیوی کو مار دیا۔
عثمان نے جرم قبول کر لیا۔ لیکن مزید تفتش کیلئے پولیس نے عدالت سے مجرم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا، چودہ جنوری کو عدالت کیس کا فیصلہ سنائے گی۔
- Advertisement -
ملزم عثمان نے کچھ دنوں پہلے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا تھا۔ جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اصل مجرم کو پکڑ لیا۔