اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیراہتمام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرآج آل پارٹیزکانفرنسشروع ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سرداراخترمینگل نے چھوٹے صوبوں کے اختلافات پر بات کرنے کے لئےتمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن، سرداراخترمینگل، احسن اقبال اور افتخارچوہدری سمیت دیگر سیاسی شخصیات موجود ہیں۔
آل پارٹیز کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے چھوٹے صوبوں میں پانے جانے والے خدشات سے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کو تحفظات درپیش ہیں۔
اس حوالے سے چینی سفارت خانے کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کے لئے ہے لہذا پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات طے کریں۔