تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

داعش کے خلاف عراقی فضائیہ کی کارروائی، البغدادی کا نائب ہلاک

بغداد: عراق میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا نائب ناصرمحمد العبیدی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشن کے ترجمان کرنل محمد ابراہیم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ابوبکرالبغدادی کے نائب کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے دورانِ گفتگو باروانہ میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناصر محمد العبیدی صدام حسین کی اسپیشل فورس ری پبلکن گارڈزکا بریگیڈ کمانڈر بھی رہ چکا تھا۔

جو ناصر العبیدی عراق میں امریکی فوجی جیل کیمپ بیوکا میں قید رہا تھا بعد ازاں اسے ابوغریب جیل منتقل کیا گیا جہاں سے وہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

امریکی فوجی حکام نےناصرمحمد العبیدی کی ہلاکت پرعراقی ائیرفورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے داعش کے خلاف بڑی فتح قراردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -