اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عرب لیگ کا ایران پر معاملات میں مداخلت کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : سعودی، ایران کشیدگی کم کرنےکیلیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہوا۔ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کیجانب سے عرب معاملات میں مداخلت کی مذمت کی۔

قاہرہ میں ہنگامی عرب لیگ کے اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، وزرائے خارجہ نے ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ۔

اجلاس کے مندوبین کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام سعودی سفارت خانے کو تحفظ دینے میں ناکام رہے، اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے کا ماحول کشیدگی کا شکار ہے ۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خاتمہ پہلا قدم ہے ایران نے پالیسی تبدیل نہ کی تو اس کو مزید نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر نے الزام عائد کیا کہ ایران عرب ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرکے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نےاقوام متحدہ کے مندوبین سے ملاقات میں کہا کہ کشیدگی کا اثر شام سے متعلق امن عمل پر نہیں پڑنے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں