استنبول: ترکی کے دارلحکومت استنبول میں دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں جرمنی اور جنو بی کوریا کے شہری بھی شامل ہیں۔
ترکی کے شہر اسنتبول کے ضلع سلطان احمد اسکوائر میں زوردار دھماکا ہوا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ مشہور سیاحتی مقام پر ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کی جگہ پر سینکڑوں سیاح موجود تھے۔
زخمی ہونے والوں میں جرمن اور ساوتھ کوریا کے باشندے شامل ہیں، دھماکے کی جگہ کو پولیس نے سیل کردیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مختلف اسپتال میں منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
- Advertisement -
کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔