جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افغان شہرجلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے قریب دھماکہ، 7سیکورٹی اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسکول کےتین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

افغانستان میں دھماکے معمول کی بات ہیں لیکن اس بارنشانہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع پاکستانی قونصل خانہ بنا، جہاں تین مشتبہ افراد نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے قونصل خانے کے قریب کھڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، جبکہ دو حملہ آور پاکستانی قونصل کے قریب گیسٹ ہاوس میں جا چھپے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا، تین گھنٹے تک حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔

- Advertisement -

نائب وزیر داخلہ نے دونوں حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو کلئیر قراردیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا حملے میں تما م سفارتکار محفوط ہیں ۔تاہم حملے کی تفصیلات کیلئے جلال آباد سے رابطے میں ہیں۔۔پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی بھارت اور ایران کے قونصل خانے بھی واقع ہیں۔

پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی ایران اور بھارت سمیت کئی ملکوں کے سفارتحانے بھی اسی علاقے میں ہیں، جن کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، دھماکے کے بعد جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں