جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا کی اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد دفتر پر حملے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعے سے اے آر وائی نیوز کے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وہ شکر ادا کرتے ہیں کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی لوگ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز دو نقاب پوش حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن گارڈ کی مزاحمت پر کریکر اور پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے سے شیشے ٹوٹ کر بکھیر گئے، حملے میں اے آر وائی کا کارکن بھی زخمی ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں