جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی، گرفتارکیے گئےامریکی بحریہ کے10اہلکار رہا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے امریکی بحریہ کے دس اہلکار رہا کردیے، اہلکاروں کی رہائی پر امریکا نے ایران کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی دو کشتیاں خلیجِ فارس میں ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئیں، جس کے بعد ایران نے عملے اور کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے بعد پاسداران انقلاب نےامریکی بحری عملے کے دس ارکان کو رہا کر دیا ۔

- Advertisement -

سرکاری ٹی وی پر پاسداران انقلاب کے بیان کو پڑھ کر سنایا گیا، جس کے مطابق معافی مانگے جانے کے بعد عملے کو بین الاقوامی پانیوں میں چھوڑ دیا گیا۔

امریکا نے اہلکاروں کی رہائی پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ اس بیان کی تردید کی گئی ہے کہ امریکا نے باضابطہ طور پر ایران سے معافی مانگی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں