کراچی : اغوا برائے تاوان میں ملوث گرفتارپولیس اہلکار سے تفتیش میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزم نے اعلٰی افسران کا کچا چٹھا کھول دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار اکرم نے دوران تفتیش بتایا کہ اغوا برائے تاوان سے کروڑوں روپے کمائے اور اعلیٰ افسران کو بھی دیئے۔
اعلیٰ عہدے پر فائز پولیس افسران بھی حصہ دار ہیں ،گرفتار پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس موبائل اور سرکاری اسلحہ اعلیٰ پولیس افسران کے حکم پر دیا جاتا تھا۔
- Advertisement -
شہریوں کو جس مقام پر اغواء کرکے رکھا گیا وہ کمین گاہ تھانے کے قریب ہی تھی،پولیس اہلکار اکرم نے مزید بتایا کہ عزیز آباد ، لیاقت آباد،گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے تاجروں کو بھی اغوا کرچکا ہوں۔
اغوا برائے تاوان میں پاکستان بازار کا ایس ایچ او بھی ملوث ہے،اے ایس آئی اکرم کو گزشتہ روز غریب آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ۔