تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دہشتگرد تنظیم داعش نے جکارتہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

جکارتا : دہشت گردوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کو نشانہ بنایا، سفارتی اور کاروباری علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ سے پانچ حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے، دہشتگرد تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سال دو ہزارنو کے بعد نئے سال میں انڈونیشیا کے خلاف دہشتگردوں کی یہ پہلی کارروائی ہے،گزشتہ روز جکارتا کا گنجان کاروباری مرکز، تامرین اسٹریٹ دہشت گردوں کا نشانہ بنا، اس علاقے میں اقوام متحدہ کا دفتر اور امریکی سفارت خانے سمیت کئی سفارتی مشن واقع ہیں۔

انڈونیشیا کا دارالحکومت میں پہلے یکے بعد دیگرے سات دھماکے ہوئے، جس کے بعد حملہ آور قریبی علاقوں میں پھیل گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔ تربیت یافتہ دستوں نے موثر کارروائی کی۔ اس دوران پانچ حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کینیڈین شہری سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دھماکے کے بعدانڈونیشیا کے صدر کا جائے حادثہ پہنچنے پر کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات ان کے ملک کو شکست نہیں دے سکتے، امریکہ سمیت دنیا بھر سے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت سامنے آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -