جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہفتے کے روز نفرت آمیز تقریرکیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستارکے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما فاروق ستارکے خلاف مقدمہ کراچی کے علاقے نیوٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سمیت دیگر پارٹی رہنماوٗں کو نامزد کیا گیا تھا جن میں مقبول صدیقی، سلمان بلوچ، حیدرعباس رضوی، نسرین جلیل اور رشید گوڈیل شامل ہیں۔

- Advertisement -

عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ حیدرعباس رضوی اوردیگر رہنما مفرورہیں جبکہ ایم کیو ایم کے قائد بیرونِ ملک مقیم ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کےنامزد میئر وسیم اختراورسابق صوبائی وزیر روف صدیقی ضمانت پر ہیں لہذا ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہرمشہدی منافرت پرمبنی تقریرکے مقدمے سے بری کیا گیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملٹری کے خلاف تقریر میں ایم کیو ایم کے قائد کی معاونت کی۔

تحقیقاتی افسرنے پانچ دسمبر ہونے والی سماعت میں عدالت کو بتایا تھا کہ طاہرمشہدی کے خلاف شواہد موجود نہیں لہذا انہیں سیکشن 169 کے تحت مقدمے کی تحقیقات سے خارج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں