میرٹھ: مقامی عدالت نے ہندو مہا سبھا کی جانب سے بھارتی فنکارشاہ رخ خان اورسلمان خان کے خلاف دائرکردہ درخواست سماعت کے لئے منظورکرلی ہے، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اداکاروں نے ٹی وی شو میں جوتے پہن کرمندرکی توہین کی ہے۔
عدالت نے مہا سبھا کی جانب سے دائر کردہ درخواست منظور کرتے ہوئے 18 جنوری کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی شو بگ باس میں سلمان خان اورشاہ رخ خان ہندودیوی کالی کے مندرکے سیٹ پرجوتے پہن کرکھڑے ہیں جسپرمہا سبھا نے اعتراض کیا ہے۔
- Advertisement -
مہا سبھا کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی مندر میں جوتوں سمیت جانے کی اجازت نہیں ہوتی اوراداکاروں کے اس عمل سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔