جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہیملٹن : دورہ نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستانی بالر کسی بھی کیوی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کل سات وکٹوں نے نقصان پر کیویز کو جیت کے لئے169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان ٹیم نے بغیر کسی وکٹ نے نقصان کے پورا کرلیا۔

 پاکستان کی جانب سے عمراکمل 56 رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی ایک چھکے کی مدد سے محض 7 رنز بنا کر کیچ آوٗٹ ہوگئے۔

- Advertisement -

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیوزی لینڈ کے سیڈن پارک اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے، ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی ہے اورآل راؤنڈرراس ٹیلرکو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم آج بڑا اسکورکرنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔

پاکستان نے کیوی ٹیم کوسیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی۔


نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی


نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی پاکستان کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کا نقصان کیے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

پندرہویں اوورکے اختتام کیوی بلے باز اسکور 141 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

دسویں اوور کے اختتام پر کیویز بغیر کسی نقصان کے 82 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، گپتل اورولیم سن کامیابی کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستانی باؤلر تاحال کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغازجارحانہ اندازمیں کیا اورپانچ اوورکے اختتام کیویز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر53 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ اٹیک کا آغازعمرگل اورمحمدعامرنے کیا تاہم تاحال دونوں کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔


پاکستان کا نیوزی لینڈکو169 رنز کا ہدف


 پاکستان کی ٹیم بیسویں اوور کے اختتام پرکل سات وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بناسکی، کیوی بلے بازوں کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

عماد وسیم کے آؤٹ ہونے کے مناظر

اندازے کی غلطی اورشاہد آفریدی کیچ آؤٹ ہوگئے

شاہد آفریدی کا جارحا نہ آغاز

شعیب ملک کے آوٗٹ ہونے کے مناظر

عمراکمل کا خوبصورت شاٹ، بال باؤنڈری عبور کرگئی

پندرہویں اوورکے اختتام پر پاکستانی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا چکی ہے۔ شعیب ملک اورعمراکمل کی محتاط بیٹنگ ٹیم کو یہاں تک لائی ہے۔

پاکستانی بلے باز صہیب مقصود گرانٹ ایلاٹ کی بال پر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں کیچ آوٗٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

دسویں اوورکے اختتام پر پاکستانی بلے باز 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

صہیب مقصود کے شاندارچھکے کے مناظر

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اوراحمد شہزاد نےاننگ کا جارحانہ آغازکیا، پانچویں اوورکے اختتام پر پاکستان کا اسکور30 ہے اوراحمدشہزاد آؤٹ ہوچکے ہیں۔

احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے مناظر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں