جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی میں فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد کے علاقے گارڈن میں واقع فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ نوبیاہتاجوڑے کو زہردے کر ہلاک کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبا اورعامر نامی مقتولین نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اوریہ جوڑا فلیٹ میں تنہا ہی رہتاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مقتولین کے چہرے اورگلے پرنشانات موجود ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق صبا کے گھروالے جب اس سے ملنے فلیٹ پرپہنچے توانہیں میاں بیوی کی موت کا پتاچلا، حیرت انگیزطور پراس لرزہ خیز واردات پرمقتولین کے ورثاء بھی بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صبا کی موت گلا گھوٹنے کے سبب ہوئی تاہم عامرکی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں