جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہورمیں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج، 14گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے نشتر کالونی میں زہریلی شراب سے ہونے والی چھ اموات کامقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے علاقے میں کریک ڈاون کرتے ہوئے چودہ ملزمان کو بھی گرفتارکرلیاہے۔

لاہورکی نشترکالونی میں زہریلی شراب سے چھ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس نےشراب کشید کرنے والے ملزم ملک ندیم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملک ندیم کے خلاف پولیس نے پندرہ روزقبل بھی ڈھائی سولیٹرشراب برآمدہونےکامقدمہ درج کیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کے دوران لیاقت آباد سے چار، ساندہ سے پانچ فیکٹری ایریا سے دوجبکہ رائے ونڈ کے علاقے سے بھی دو ملزمان کوحراست میں لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں