لاہور: نیب نے لاہورمیں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے ہاؤسنگ اسکیم فراڈ میں ملوث عبدالغفوروٹوکو گرفتارکرلیا۔
نیب پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عبدالغفوروٹوفارمانائٹس ہاؤسنگ اسکیم کا ڈائریکٹرتھا۔
نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت لوگوں کو پلاٹس دینے کا جھانسہ دے کران سے اربوں روپے بٹورے گئے مگرکسی کو زمین الاٹ نہیں کی گئی۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ ملزم عبدالغفور وٹو پہلے سے گرفتارشدہ ملزم ظہوروٹو کا بھائی ہے، ظہوروٹو پربھی لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے کی رقم بٹورنے کا الزام ہے۔