جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5شرپسند ہلاک جبکہ 3گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے چھپرمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صحبت خان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا اور تین کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

ایف سی اہلکاروں  نے شرپسندوں سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے اغواءکرکے قید میں رکھے گئے تھے۔

- Advertisement -

ایف سی حکام کے مطابق آپریشن میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا گیا جن میں تین ایس ایم جیز دو عدد ایل ایم جیز اور سینکڑوں راﺅنڈز کے علاوہ بم بنانے کا سامان ،تخریبی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈر صحبت خان اور اس کے ساتھی اغواءبرائے تاوان ،سیکورٹی فورسز پر حملوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں