کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دبئی سے آنے والا مسافرکو گرفتارکرلیا گیا۔
کسٹم حکام نے دبئی سے کراچی آنیوالی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازای کے 600 کے ذریعے آنے والے محمد علی شاہ نامی مسافرسے تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں آئی فونز اوردیگرقیمتی موبائل فون ضبط کرلئے۔
کسٹم ترجمان کے مطابق مسافر محمد علی شاہ نے موبائل فون اپنے جسم سے باندھ کرچھپائے تھے۔
کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ایک سو پانچ سے زائد موبائل فون برآمد ہوئے، مسافرکو گرفتار کرلیا گیا ہے اوراس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسمگل شدہ موبائل فون ملکی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچاتے ہیں۔