لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں اس سال شادی کرلوں گی، عمران خان میرے بزرگوں کی طرح ہیں ،خبردار کوئی مذاق نہ بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ کچہری لاہورمیں نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اداکارہ میرا نے کالا چشمہ، کالا کوٹ اور سر پروائٹ ہیٹ سجائے عدالت میں زبردست انٹری دی۔ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔
ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیا، مدعی کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔
بعد ازاں عدالتی احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنستی مسکراتی میرا نے نکاح کا اعلان کر دیا، اداکارہ میرا نے کہا کہ شاد ی کا اعلان 2016میں شادی کر لوں گی.
اداکارہ میرا سےجب ایان علی کو کاپی کرنے کا سوال کیا گیا ،تو میرا نے جھٹ سے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی، لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے.
اپنے کوٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سردی سے بچنے کیلئے یہ کوٹ میں نے امریکہ سے خریدا تھا۔
Meera Believes She's An Inspiration For Every One by arynews