کراچی: شہرقائد میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ، محافظوں کی جوابی کارروائی پرملزمان فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے کھارادر میں رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی۔
جاوید ناگوری کے محافظوں کی جوابی کارروائی میں مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
- Advertisement -
اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ناگوری کا کہنا تھاکہ میٹنگ سے واپسی پر مسلح ملزمان نے انہیں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھی لیاری میں واقع جاوید ناگوری کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے بھائی اکبرناگوری موقع پرہلاک ہوگئے تھے جبکہ چھ دیگرافراد بھی دورانِ علاج چل بسے تھے۔