اشتہار

امریکہ میں برفیلا طوفان تھم گیا، 29 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ کی متعدد ریاستوں میں شدید برفباری تھمنے کے بعد بھی معمولا ت زندگی بحال نہ ہوسکے، طوفان کے باعث حادثات میں29 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جاپان اورچین میں بھی برفباری سے معمولات زندگی متاثرہ ہورہے ہیں۔

امریکہ، چین اورجاپان میں برف کی سفید چادرنے ہرچیزکواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گھر، سڑکیں اورسبزہ سب ہی برف تلے دب کررہ گئے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے ہزاروں پروازیں منسوخ اورریل اورروڈ ٹریفک معطل ہوگئی۔

- Advertisement -

برفباری تھمنے کے بعدسڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہےتاہم معمولات زندگی کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ امریکہ میں شدید طوفان کے سبب گیارہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حالیہ طوفان میں 29 افراد اپنی جان سےہاتھ دھوبیٹھے جبکہ آٹھ کروڑسے زائد افراد برف باری سے متاثرہیں۔

امریکہ کی پانچ ریاستوں میں تین فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے اوراس وقت لاکھوں افراد معمولاتِ زندگی بحال کرنے کے لئے برف ہٹانے میں مشغول ہیں۔

نیویارک میں موسم کی تاریخ سن 1869 سے مرتب کی جارہی ہے اوراس ریکارڈ کے مطابق یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑٓا طوفان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں