جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتا، آرمی چیف راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے، مدتِ ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آج بروزپیراپنے ٹویٹرپیغام میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ’’پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مدتِ ملازمت میں توسیع پریقین نہیں رکھتا وقت آنے پرریٹائرہوجاؤں گا‘‘۔

- Advertisement -

جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اسی جوش وجذبے اورعزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے اور قومی مفاد کو ہرصورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جو کہ آج کے اس اعلان کے بعد دم توڑگئیں ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 23 نومبر 2013 کو پاک فوج کے پندرہویں سپاہ سالارکی حیثٰیت سے فوج کی کمان سنبھالی تھی اورآپ نومبر2016 میں ریٹائرہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں