اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 101 گجرنوالہ سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ممبر افتخارچیمہ قومی اسمبلی کو نااہل قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج ہونے والی سماعت میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف اثاثے چھپانے کے سبب فیصلہ دیا۔
عدالت عظمیٰ نے افتخار چیمپ کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں ضمنی انتخابات کرانے کا حکم بھی دیا۔
- Advertisement -
مسلم لیگ ن کے امیدوارجسٹس ریٹائرڈ افتخاراحمد چیمہ 13 مئی 2013 کے انتخابات میں 99،191 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف امیدوارافتخار چھٹہ 59،878 ووٹ لے کردوسرے نمبر پرتھے۔