جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

رینجرزاختیارات اورمزیدعدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کے اضافے اور کراچی میں انسداد دہشت گردی کی مزید دس عدالتیں قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں اضافے کی سمری 23 جنوری کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  کو ارسال کی گئی جس میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کی بات کی گئی ہے۔

اب یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ پرمنحصر ہے کہ وہ اس سمری کی منظوری دیتے ہیں یا اسے مسترد کرکے رینجرز کو مشروط اختیارات دینے کی سمری طلب کرتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات پانچ دسمبر کو دو ماہ کیلئے بڑھائے گئے تھے جو اب چارفروری کی رات بارہ بجے ختم ہوجائیں گے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں انسداد دہشت گردی کی دس عدالتیں قائم کرنے کی سمری بھی وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی ہے ان عدالتوں کے قیام کی منظوری صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

تاہم ان عدالتوں کے قیام کیلئے جگہ کا مسئلہ تھا جس پر کورکمانڈر کراچی نے عدالتوں کیلئے جگہ اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد یہ سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست کی جائے گی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی منظوری دیں اور ججز کی تعیناتی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں