جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایان علی کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈالرگرل کے کیس میں آج بھی پیش رفت نہ ہوسکی، عدالت نے پراسیکیوٹر کی تیاری مکمل نہ ہونے پر اظہارِبرہمی کرتے ہوئے سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کردی۔

ایان علی تیاری سے آئیں لیکن کسٹم حکام تیاری سےنہ آئے جس پرعدالت نے کسٹم حکام پربرہمی کا اظہارکیا۔

ایان علی کا کہنا ہے کہ مجھے لاہور، کراچی اورپنڈی کی عدالتوں کے چکروں میں ڈال دیا ہے، کسٹم حکام سنگین الزامات لگاتےہیں پھرتیاری کرکے نہیں آتے۔

- Advertisement -

ماڈل گرل پرکرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی پیش رفت نہ ہوسکی لہذا وہ اب اٹھارہ فروری کوپھرعدالت آئیں گی۔

ایان علی کو گزشتہ سال مارچ میں راولپنڈٰی کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کےالزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

گرفتاری کے وقت ایان علی کی تحویل سے پانچ لاکھ سے امریکی ڈالربھی برآمد کیے گئے تھے جنکہ بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جائیداد بیچ کر حاصل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں