پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لیاری سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری کے علاقے کلری میں رینجرز کی گزشتہ رات کارروائی کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، کھارادر سے بھی رینجرز نے کارروائی کے بعد ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سلیم دیدگ ، مہر بخش ، سعید بلوچ ، دل مراد شامل ہیں جو عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کو مالی معاونت فراہم کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے عزیر بلوچ کے کہنے پر گینگ وار کے 150 افراد ایف سی ایس میں بھرتی کئے، ملزمان بی ایل اے کو فنڈ نگ کر تے تھے اور ان کے رابطے میں تھے۔

- Advertisement -

تر جمان رینجرز کے مطابق ملزمان بی ایل اے اور لیاری گینگ وار سے خریدا گیا اسلحہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں استعمال کیا کرتے تھے۔

ملزمان نے اعتراف کیا ہے سندھ کی سیاسی شخصیات کو کروڑ روپے کر پشن کی مد میں دیئے ہیں اور ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں قتل کے کیسز تھے جو سیاسی بنیادوں پر ختم کر دیئے گئے ۔

دوسری جانب رینجرز نے کھارا در میں ایک اور کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم کے رکن فاروق کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری اور اسلحہ ڈمپ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں