اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اورپشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ گہرائی 310 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش میں تھا۔
- Advertisement -
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، دیر، ملاکنڈ، سوات اورخیبرپختونخوا کے دیگراضلاع میں محسوس کئے گئے۔