اشتہار

شام امن مذاکرات میں ’کردوں‘ کی شرکت منظورنہیں، ترک وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک وزیرخارجہ کا کہناہے کہ شام امن مذاکرات میں کرداپوزیشن کی شمولیت کسی صورت قبول نہیں ہے۔

شام امن مذاکرات جنیوا میں پچیس جنوری کوشروع ہونے تھےتاہم مذاکرات میں فریقوں کی شمولیت سےمتعلق شکوک وشبہات برقرارہیں۔ا

ایک انٹرویومیں ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مذاکرات میں اضافی فریق کو شامل کرکےشامی حزب اختلاف کو کمزورکرناچاہتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کاکہناتھاکہ کردڈیموکریٹک یونین پارٹی شامی حکومت کی کٹھ پتلی ہےاسے مذاکرات میں شامل کرنےکاکوئی جوازنہیں بنتا، پی وائے ڈی ایک دہشتگرد تنظیم ہےدہشت گردوفدکاحصہ نہیں ہوسکتے۔

ان کاکہناتھاکہ پی وائے ڈی کی موجودگی کی صورت میں ترکی مذاکرات کا بائیکاٹ کرے گا۔

ان کاکہناتھاکہ امریکی، فرانسیسی اوربرطانوی وزرائےخارجہ سے اس سے متعلق گفتگو ہوئی ہے اور سب نےپی وائے ڈی کےمذاکرات میں شامل نہ ہونے کا یقین دلایاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں