لاہور: اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شہریوں نے سخت احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلا کے سڑکیں ٹر یفک کے لئے بند کردیں ، مشتعل مظاہرین نے پنجاب حکومت کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اورنج ٹرین منصوبے سے متاثرہونےوالوں نےسڑکوں پرنکل کرتوڑپھوڑکردی،خواتین بھی احتجاج میں پیش پیش تھیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ رکاوٹیں ہماری زندگی اورکاروبارکےلئے رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ملتان روڈ پرنوجوانوں کے ہاتھوں میں لوہے کےڈنڈے تھےجن سے انہوں نے اورنج ٹرین منصوبے کے لیے لگائی گئی رکاوٹوں کی توڑپھوڑکی۔
منصوبےسے متاثرخواتین بھی گھرنہیں بیٹھیں اورسڑکوں پرنکل کراحتجاج کیا، ان کے ساتھ بچے بھی احتجاج میں شامل تھے، مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لوگوں کو بے گھر کررہی ہے۔ اورنج لائن منصوبےکی زد میں مکانوں کے ساتھ دکانیں بھی آئیں گی۔
حکومت کی آفرسے دکاندار بھی خوش نہیں تھے۔انہوں نےاسےمعاشی قتل قراردیا، احتجاج کرنے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب فضول کی سڑکیں اور ٹرینیں بنانے کے بجائے اسپتال بنوانے پرتوجہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کےلئےجائیدارکوڑیوں کےدام لی جارہی ہے، مجوزہ اورنج ٹرین ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈیرہ گجراں تک چلے گی۔
ٹرین کے 24 اسٹیشن زمین سے اوپر اور دو زیر زمین ہوں گے ،منصوبےکاافتتاح وزیراعظم نےچینی صدرکےساتھ کیا تھا۔