بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بابری مسجد کی شہادت سےمسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی، بھارتی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بابری مسجد شہید کر کے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تمام بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کےمحرکات پر بھارتی صدر پرناب مکھر جی بھی بول پڑے۔

بھارتی صدر نے اپنی نئی کتاب دی ٹربولینٹ ایئرز میں لکھا ہے کہ بابری مسجد شہید کرکے مسلمانوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی جس پر تما م بھارتیوں کے سر شرم سے جھک جانے چاہیئں۔

انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کو اُس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کی شہادت روکنے کے لیے سیاستدانوں کو کوشش کرنی چاہئیے تھی ۔

بھارتی صدر کا کہنا تھا ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کھولنا غلط فیصلہ تھا، جس کی وجہ سے بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا ۔جس سے عدم برداشت میں اضافہ ہوا۔

چھ دسمبرانیس سو بانوے میں انتہا پسند ہندوؤں نے بابری مسجد پر دھاوا بول دیا تھا۔ جس کے بعد ہنگاموں میں دو ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں