مچھروں سے پیدا ہونے والا زِیکاوائرس سنگین صورتحال اختیارکرگیا ،امریکا سمیت کئی ممالک تیزی سے پھیلتے زیکا وائرس کی زدمیں آگئے ہیں، جبکہ برازیل نے زیکاوائرس کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کردی ۔
براعظم امریکااور افریقا کے کئی ممالک زیکا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جبکہ عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے زیکا وائرس کو عالمی خطرہ قرار دیئے جانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
امریکا،کینیڈا،پاناما،برازیل اور وینزویلا سمیت چوبیس ممالک میں زیکا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، پاناماکے محکمہ صحت نے پچاس افراد کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ وینزویلا میں ڈھائی سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
برازیل میں تیزی سے بڑھتے زیکا وائرس کے پیش نظر صدر ڈیلما روسیف نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ملک میں زِیکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں جبکہ ڈیلما روسیف نے عالمی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔