کراچی : گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ کی گرفتاری اورنوے روز کےلئے رینجرزکو حوالگی کے بعد لیاری میں سرچ آپریشن کےدوران سات افراد کوحراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وارکےسرکردہ ملزم عذیربلوچ کی رینجرز کی حوالگی کے بعد گزشتہ رات سے لیاری میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری لیاری کے مختلف علاقوں میں پہنچی اور گھرگھرتلاشی کا عمل شروع کیا۔ سرچ آپریشن لیاری کےعلاقوں جہان آباد، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کیاگیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا۔
ادھرگلشن معمارجنجال گوٹھ سےاغوا ہونےوالےچاروں مغویوں کوانورمیمن گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کرکےبازیاب کرایاجبکہ اغواکارفرارہوگئے۔