اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بھارت سے تجارت اور مذاکرات کشمیر میں رائے شماری سے مشروط کئے جائیں۔

یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہوئے کہی۔

اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نواز شریف مودی سے دوستی بڑھانے کے بجائے کشمیریوں کے حق خود ارادی کی بات کریں۔ ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ختم کرے اورخود اپنی منظور کی گئی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادی دلائے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اورآلو پیاز فروخت کر کے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ بھارت کو مجبور کر نا ہو گا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے بھی بھارت کو خوش کر نے کے لئے کشمیر کے مسئلے سمیت قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں