جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی کی یونی ورسٹیزمیں کالعدم جماعتوں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں ایک گرفتار ملزم نے یونیورسٹیوں میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، کارندوں کی میٹنگ چائےخانوں پررکھی جاتی ہے۔

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہرکی جامعات میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کے مطابق کالعدم تنظیم کے اراکین کی میٹنگ جامعات کے قریب چائے خانوں پررکھی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتارملزم اویس کالعدم حزب التحریر کے لئے کام کرتا تھاجس کی جے آئی ٹی مکمل کرلی گئی ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہرکی جامعات میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک ہے۔ جامعات میں کالعدم تنظیم سے متعلق پمفلٹ بھی تقیسم کیے جاتے ہیں۔

ملزم نے 2008 میں این ای ڈی سے انجینئرنگ اور2011 میں ایم بی اے کیا۔ این ای ڈی میں ہی کالعدم تنظیم کے اراکین سےملاقات ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اعلٰیٰ تعلیم یافتہ افراد کو فنڈنگ کےلیےتنظیم میں شامل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں