ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محکمہ تعلیم میں کرپشن: سابق صدرزرداری کے بہنوئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد کرپشن عدالت نے سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو پر کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے ان کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیب نے محکمہ تعلیم میں کرپشن کے واضح ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد فضل اللہ پیچوہو کے خلاف کاروائی شروع کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی ایف آئی اے نے فضل اللہ پیچوہو کو بیرونِ ملک سفر کرنے سے روکتے ہوئے ان کا نام واچ لسٹ میں شام کیا تھا۔

واضح رہے کہ فضل اللہ پیچوہو پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء اورشریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کے بہنوئی بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں